اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

صولت مرزا کی اہلیہ نے کیس کی از سرنو تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں صولت مرزا کا نام موجود نہیں تو اس کو سزا کیوں دی جا رہی ہے ، ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی وجہ سے سزا کاٹ رہے ہیں۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کیس کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائے ، اور اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔ اس کیس میں صرف صولت مجرم نہیں جو ساتھ تھے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا ایک ہی دن میں تین بار دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں۔ کہا گیا کہ صولت اور اس کی اہلیہ اچھا نہیں کر رہے ہیں ، اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا الطاف بھائی کہتے تھے کہ صولت ہمارا شیر ہے اب کہتے ہیں نام ہی نہیں سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بہت سے رہنمائ صولت مرزا سے رابطے میں تھے ، اب جھوٹ بولتے ہیں۔ گورنر سندھ سے متعدد بار ملاقاتیں کیں۔ الطاف حسین سے فیکس کے ذریعے رابطہ تھا۔ لندن میں محمد انور سے رابطے میں تھے اور انہیں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے تھے۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ صولت نے وڈیو بیان کسی کے کہنے یا دباو¿ پرنہیں دیا۔ وڈیو بیان کا مقصد ایسے لوگوں کو بچانا تھا جو ایم کیو ایم کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پارٹی کی خاطر صولت مرزا اپنے ماں باپ کے جنازوں کو کندھا بھی نہیں دے سکے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…