اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق ٹیکس ایئر 2014ء میں سب سے زیادہ ٹیکس فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر تاج محمد آفریدی نے ادا کیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے ٹیکس ایئر 2014ء میں مجموعی طور پر چھبیس لاکھ گیارہ ہزار سینتیس روپے ٹیکس ادا کیا جو 2013ء میں ادا کردہ 26 لاکھ 46 ہزار 401 روپے کے مقابلہ میں 35ہزار 364 روپے کم ہے۔عمران خان نے پچھلے سال کی نسبت 23 ہزار 301 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ ٹیکس ایئر 2013ء اور 2014ء میں دا کئے گئے ٹیکس کا موازنہ کی جائے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 14 لاکھ 61 ہزار 811 روپے زیادہ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک لاکھ 78 ہزار 132 روپے زیادہ، رضا ربانی نے 3 لاکھ 69 ہزار 165 روپے زیادہ، خورشید شاہ نے 91 ہزار 786 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ اسی طرح عمران خان نے 23 ہزار 301 روپے زیادہ، اعزاز احسن نے 37لاکھ 11 ہزار 184 روپے زیادہ، پرویز رشید نے 2 لاکھ 92 ہزار 41 روپے زیادہ، فضل الرحمان نے 2 ہزار 226 روپے زیادہ، شیخ رشید نے 2 لاکھ 44 ہزار 590 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ حمزہ شہباز شریف نے 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے زیادہ، خواجہ سعد رفیق نے 8 لاکھ 26 ہزار 574 روپے کم، شاہ محمود قریشی نے 9 لاکھ 28 ہزار 231 روپے زیادہ، پرویز خٹک نے 3 لاکھ 60 ہزار 126 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ قائم علی شاہ نے 78ہزار 329 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ عبدالمالک بلوچ 63 ہزار 443 روپے ٹیکس دیا تاہم پچھلے سال کوئی ٹیکس نہیں دیا تھا۔ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے گئے۔
نواز شریف نے کم عمران خان نے زیادہ ٹیکس دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بوسنیا میں چار دن
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
’اداکارہ کو سلمان خان سے بچانا تھا‘: ایشوریا رائے کے سابق باڈی گارڈ کا حیران کن بیان
-
پی ایس او نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت مقرر کردی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم نے گلا کاٹ لیا
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک
-
دلہن کی سرکاری نوکری کا بھانڈا پھوٹنے پر دولہا نے شادی توڑ دی
-
نئی آٹو پالیسی سے 660 سی سی گاڑیاں سستی ہونے کی توقع، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا بیان
-
ایشیائی چیمپئن بننے کے تین بعد باڈی بلڈر سجاد کی موت نے سب کو حیران کردیا
-
نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
-
بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان



















































