اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف جسٹس وجہیہ الدین نے پی ٹی آئی کی تنظیم کو پھر سے تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس وجہیہ الدین نے پی ٹی آئی کی تنظیم کو تحلیل کر دیا تھا جس کو 22مارچ کو عمران خان نے بحال کر دیا تھا اور 24مارچ کو جسٹس وجہیہ الدین کی سربراہی میں قائم ٹریبونل کو تحلیل کر دیا تھا مگر اب پھر پی ٹی آئی کی تنظیم کوتحلیل کر دیا گیاہے اور اس معاملے میں عمران خان کو ٹریبونل نے 21اپریل کو طلب کر لیا ہے.ٹریبونل کی کاروائی میں مداخلت پر جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو شوکاز نوٹس جار ی کیا گیا اور ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔اگر ایک ہفتے میں جواب جمع نہ کروایا گیا تونادر لغاری اور جہانگیر ترین کی بنیادی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں