بیجنگ (نیوز ڈیسک) پاکستان چین سے آٹھ آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کرنے کے قریب ہے جن کی مالیت چارسے پانچ بلین امریکی ڈالر ہوگی اور یہ چین کی اب تک کی سب سے بڑی ہتھیاروں کی فروخت ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ڈیفنس کمیٹی میں ہونے والی ایک سماعت کے حوالے سے بتایا ہے کہ خریداری کا فیصلہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تفصیلات طے نہیں کی گئی ہیں۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس موضوع پر مذاکرات آخری مرحلوں میں ہیں۔چین کی وزارت ِدفاع اوروزارت ِخارجہ نے اس معاملے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔چین اورپاکستان ایک دوسرے کے دیرینہ اتحادی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی نوعیت کے معاہدے ہیں اور چین ماضی میں بھی پاکستان کو بھاری ہتھیار فروخت کرتا رہاہے