جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سرداریارمحمدرند کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(نیوز ڈیسک)رند قبیلے کے سربراہ وسابق وفاقی وزیرسرداریارمحمدرند کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات بلوچستان سمیت ملکی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال پی ٹی آئی کے سربراہ اورسرداررند کی مابین مسئلہ بلوچستان کے پائیداراورپرامن حل اورانتخابی دھاندلیوں سے متعلق باہمی مشاورت عمران خان نے کہاکہ بلوچ رہنماؤں کوقومی سیاست میں فعال کرداراداکرکے معاشی وسماجی ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرناہوگی جمعرات کواسلام آبادمیں دونوں رہنماؤں کی ہونے والی اس ملاقات میں بلوچستان کے سیاسی ومعاشی معاملات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاسرداریارمحمدرند نے پی ٹی آئی کے سربراہ کوسندھ ،بلوچستان اورپنجاب کے نواحی اضلاع میں زمین داروں کے کسانوں کودرپیش مسائل اورزرعی شعبے پرحکومت کی عدم توجہی کے باعث ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیااورمطالبہ کیاکہ ایک قومی پارٹی کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے تینوں صوبوں کے زرعی شعبے سے وابستہ 70فیصدعوام کے معاشی قتل کوروکنے کیلئے کرداراداکریں اورپسماندہ طبقات کی آواز کوقانون ساز اداروں کے دیرپاپالیسی مرتب کرنے والوں تک پہنچایاجائے آن لائن ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ سے سرداریارمحمدرند کی اس ملاقات میں ملک کے دیگرعلاقوں کی طرح بلوچستان مینہونے والی انتخابی دھاندلی کے معاملات بھی زیربحث آئے اوراس ضمن میں باہی مشاورت بھی کی گئی سیاسی حلقے موجودہ ملکی اوربلوچستان کی سیاسی صورتحال کے تناظرمیں پی ٹی آئی کے سربراہ اوربلوچ سیاسی رہنماء سرداریارمحمدرند کی اس ملاقات کوغیرمعمولی اہمیت کاحامل قراردے رہے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…