راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آئین میں ترمیم کے بعد ملک میں قائم ہونے والی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں میں چلنے والے دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی عدالتوں نے پہلا فیصلہ کر لیا ہے جس میں 6 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت کے فیصلے پر دستخط کر کے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہےلیکن دہشت گردوں کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گرد بڑے پیمانے پر دہشت گردی اور خود کش حملوں میں ملوث تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
طلبہ کیلئے ای بائیکس، ایک لاکھ مزید بائیکس کا اعلان، درخواست کی آخری تاریخ آگئی
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































