اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے گلگت بلتستان میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے الیکنش کمیشن کو ایک خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام انتخابات میں دھاندلی میں ملوث رہی ہے لہذا گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔واضح رہے کہ برجیس طاہر کو گورنر گلگت بلتستان بنائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گورنر کے ذریعے سے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرانا چاہتی ہے۔