لندن(نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میںایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کو برطانوی پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما محمد انور کو صبح گرفتار کیا تھا اوران سے خصوصی پولیس سٹیشن میں تفتیش جاری تھی جس کے بعد محمد انور کو رہا کردیا گیا ہے۔محمد انور کی گرفتاری کے بعد لندن پولیس نے پورا دن ان کے گھر کی تلاشی لی اور ان کے گھر سے ان کا لیپ ٹاپ اور اہم دستاویزات اپنے قبضے میں کرلیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں