اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دورہ سعودی عرب سے واپسی پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس دورے کے دوران اصل میں یمن تنازعہ سمجھنے میں مدد ملی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں اور اپنے سعودی بھائیوں کے تحفظات سمجھنے کا موقع بھی ملا ہے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ ان کے دورہ وفد کی رپورٹ جلد وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دی جائے گی۔