اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان میں اپنی تمام مصروفیات کو ترک کر دیا ہے اور ان کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں غیر ملکی دوروں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف پہلے مرحلہ میں ترکی جائیں گے اور وہاں 2 دن قیام کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف اس دوران ترکی کو یمن کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا پر امن حل نکالنا چاہتا ہے اور وزیر اعظم کی جانب سے دوروں کا آغاز اسی سلسلے میں ہے۔