ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کی کریم آباد آمد ، ایم کیو ایم کے کارکنان کا شدید احتجاج

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان گزشتہ روز شدید تصادم ہوا اوراس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کریم آباد مینا بازار کا دورہ کیا۔ان کی آمد سے قبل ہی علاقے میں ایم کیو ایم کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور ان کی جانب سے تحریک انصاف کے خلاف شدید مظاہرہ کیا گیا۔اس مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی جانب سے ’ گو عمران گو ‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کو اگر الطاف حسین سے پیار ہے تو وہ ضرور کریں لیکن تحریک انصاف کراچی کو بوری بند لاشوں سے آزاد کروانے آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز مینا بازار سے کریں گے اور ہماری مہم پر امن ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دو دن میں کریم آباد کا پھر دورہ کریں گے اور یہاں کے لوگوں سے ملتے رہیں گے۔این اے 246 سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کے اس دورے میں ان کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگور واقعے کے خلاف بروقت کاروائی کی جا سکے۔اس دورے کے دوران عمران اسماعیل نے کریم آباد میں اپنے الکشن آفس کا افتتاح بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…