لندن(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں اور جو ڈیشل کمیشن کے مطلوبہ نتائج ملنا بہت مشکل ہے اگر میرے خلاف ملک دشمنی کے ثبوت ہیں تو وہ بخوبی برطانیہ کو دیئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہٹانے کو کسی بھی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔جو ڈیشل کمیشن پر الطاف حسین نے مو قف دیا ہے کہ جو ڈیشل کمیشن بنانے میں ایک تو کافی وقت لگے گا دوسرا اس کے مطلوبہ نتائج حا صل نہیں ہو سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار نے برطانیہ کو میرے خلاف ثبوت دیئے ہیں اگر میرے خلاف ملک دشمنی کا کوئی ژبوت ہے تو اسے ضرور برطانیہ کو دینا چاہیے۔صولت مرزا کے بارے میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس کو بہت پہلے ہی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ڈیتھ سیل میں کسی کی ویڈیو جا ری کی گئی ہو اگر اس نے جرم کیا ہے تو اسے پھانسی دینی چاہیے۔