جہلم (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور حقیقی ماحول میں جاری وسطی کمانڈ کی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں شریک جوانوں کے پیشہ ورانہ اعلیٰ معیار کو سراہا۔ جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ زمانہ امن میں کی جانے والی تیاریاں جنگ کو روکنے کا ضامن ہیں۔ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے جوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے معیار پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قوم ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کا مشن مکمل کریں گے۔ –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں