واشنگٹن(نیوز ڈیسک) تحقیقاتی ادارے انٹل سنٹر نے دنیا کے خطرناک ترین دس ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان ، افغانستان ،یمن ، شام اور دیگر ممالک شامل ہیں ۔ فہرست کے مطابق دہشتگردی ، خانہ جنگی کا شکار عراق اور شام کو سب سے خطرناک ترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔ خطرناک ممالک کی فہرست میں افغانستان پانچویں جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں نائیجیریا تیسرے ،صومالیہ چوتھے ، لیبیا چھٹے، یمن ساتویں ، یوکرائن 9ویں اور مصر 10ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں یوکرائن کے علاوہ دیگر سارے ممالک مسلمان ہیں۔ انٹل سنٹر کا ہیڈآفس امریکی ریاست ورجینیا میں ہے اور یہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات اور دہشتگرد گروپوں پر نظر رکھتا ہے۔ 1993 میں قائم ہونے والا انٹل سنٹر دنیا کے کئی خفیہ اداروں کیلئے بھی کام کرتا ہے۔ 2006 میں القاعدہ رہنما ایمن الزاواری کی ویڈیو سب سے پہلے اسی سنٹر نے جاری کی تھی جبکہ القاعدہ کی دیگر کئی اہم ویڈیوز بھی ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ –