لاہور ( نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمت تیرہ سو روپے من مقرر کی گئی ہے۔ گندم کی نئی قیمت کی منظوری لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کو بیس اپریل سے باردانہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پانچ سے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم برا مد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری پوری قیمت ادا کرنے کے بعد کی جائے۔