اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ، ایک 14 سالہ لڑنے کے جناح سپرمارکیٹ میں شریف لڑکیوں کو چھیڑنے والے گروہ کی نشاندہی کر دی اور پولیس نے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کی جناح سپر مارکیٹ سے اس وقت ایک گینگ گرفتار کر لیا ۔ جب وہ گزشتہ رات کو ایک نوجوان لڑکی کو گھیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اور ایک راہ گیر کے دیکھنے پر ہوائی فائرنگ شروع کر دی تھی ۔ رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری ایک 14 سالہ طالب علم کی مدد سے عمل میں آئی ہے ۔ جو صبح سکول جاتا اور رات کو گاڑیاں دھوتا ۔ مقامی دکانداروں نے گینگ کے ڈر کے مارے پولیس سے تعاون سے انکار کر دیا تھا ۔ گینگ کے 2 افراد گرفتار ہو چکے ہیں ان کے نام عمران اور خرم ہیں پولیس دیگر ملزمان کو بھی شناخت کر چکی ہے ۔ گینگ کے لڑکوں میں ایک ایم این اے کا بیٹا ، ایک اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا ، ایک سابقہ خاتون وفاقی وزیر کا بیٹا بھی شامل ہے ۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کوہسار پولیس سٹیشن میں ایف آ ئی آر درج کر لی ہے اور گینگ کے 4 دیگر لڑکوں کی تلاش جاری ہے ۔