کراچی ( نیوزڈیسک)کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے سے بھی بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ، سات برس سے بند شاہراہ عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ، بیرئیرز ہٹانے کی ہدایت سابق صدر ا صف زرداری نے کی تھی۔رینجرز کی جانب سے شہر میں رکاوٹوں اور بیرئیرز ہٹانے کی ہدایات کے بعد مختلف علاقوں میں ا پریشن بھی جاری ہیں تاہم سابق صدر ا صف علی زرداری کی ہدایت کے بعد بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف سے رضاکارانہ طور پر رکاوٹیں اور بیرئیرز ہٹا دئیے گئے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے بھاری مشینری کے ساتھ بلاول ہاؤس کے اطراف میں قائم دیواریں اور رکاوٹیں چار گھنٹے کی کارروائی کے بعد توڑ ڈالیں۔ کارروائی کے بعد دو ہزار ا ٹھ سے بند شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جس سے بلاول ہاؤس سے سی ویو جانے والی سڑک پر ٹریفک کی ا مدورفت شروع کر دی گئی ہے۔ سات برس پہلے بلاول ہاؤس کو صدارتی کیمپ ا فس کی حیثیت دی گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر کے رکاوٹیں اور بیرئیرز لگا دیئے گئے تھے۔