ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

صدر ، وزیراعظم ، وزرا اعلیٰ ہائوسز کو تعلیمی اداروں میں بدلنے کی درخواست خارج

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد( نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں صدر ، وزیر اعظم ، گورنرز اور وزراء4 اعلیٰ ہاوسز کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صدر ، وزیر اعظم اور گورنرز ہاوسز کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ صدر، وزیر اعظم ، صوبائی گورنرز اور وزراء اعلیٰ کا بڑے گھروں میں رہنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ حکمران عوام کے اثاثوں کے مالک نہیں ، محافظ ہیں ، برطانیہ کا وزیر اعظم چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے ، عدالت صدر ، وزیر اعظم ، صوبائی گورنرز اور وزراء اعلیٰ کے سرکاری گھروں کو خالی کرا کر وہاں سکولز ، کالجز قائم کرنے کا حکم دے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کام ریاستی اداروں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ حکومتی عہدے داروں کو کیا سہولیات اور مراعات میسر ہوں ، یہ تعین کرنا عدالت کا نہیں ، پالیسی سازوں کا کام ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکولر نہیں ، اسلامی جموری ملک ہے۔ جمہوریت میں اقتدار کا حق عوام کو ہوتا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا عدالت کو یہ نہ بتایا جائے جمہوریت کیا ہے ، جمہوریت کی تعریف کرنا عدالت کا کام نہیں۔ اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں ابھی تک نو آبادیاتی نظام رائج ہے ، ججز کو مائی لارڈ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ججز کا مائی لارڈ کہلوانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔عدالت نے مختصر فیصلے سے درخواست مسترد کر دی ، جس کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…