پشاور (نیوز ڈیسک) اتوار کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مرحوم کرنل طاہر عظیم کے ہم زلف اسد شاہد کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی فورس کے تھانے میں درج کیا گیا۔ کرنل طاہر کو مسجد سے نکلتے وقت فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔ دوسری طرف پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔
مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرنل طاہر عظیم کو قتل کر کے اپنے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ لیا گیا ہے۔ کرنل طاہر عظیم راولپنڈی میں تعینات تھے اور اپنی فیملی سے ملنے کے لئے پشاور آئے ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ مقتول کرنل کے بھائیوں وقاص اور شکیل کو بھی 2004 اور 2005 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ خراسانی نے اپنے بیان میں مزید کہا تنظیم کی خصوصی فورس ایس ٹی ایف نے اپنے نئے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹی ٹی پی نے مانسہرہ کے علاقے اوگی میں ایک ایف سی اہلکار کے قتل کی بھی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
کرنل طاہر عظیم کے قتل کا مقدمہ درج، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
1
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں