ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے ،بھارت از خود نتائج نکالنے سے باز رہے،پاکستان

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں بھارت جلد بازی میں از خود نتائج نکالنے سے باز رہے،تحمل مزاجی سے عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے،بھارت کی شرح ترقی میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں،اقتصادی ترقی سے بھارت کے ساتھ دوسرے سارک ممالک بھی ابھریں گے،خطے کے ممالک کو غربت اور جہالت کے خاتمے گوں کا معیار زندگی بلند کرنے ، بیماریوں کے تدارک سمیت چیلنجز سے نمٹنے اور اہداف کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔نئی دہلی میں ایک بھارتی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔بھارت کو تحمل مزاجی سے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے،جلد بازی میں نتائج اخذ کرنا درست نہیں ہے۔ یوم پاکستان کی تقریب میں بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کی شرکت اور بعد میں متنازعہ بیان سے متعلق سوال پر عبدالباسط نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔وہ تقریب میں ہمارے مہمان خصوصی تھے اور انھوں نے تقریب میں بھارتی حکومت کی نمائندگی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کی شرح ترقی میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں بھارت کی اقتصادی ترقی کا پورے خطے کو فائدہ ہو گا اور بھارت کے ساتھ تمام سارک ممالک بھی بھارت کے ساتھ ابھریں گے۔انھوں نے کہا کہ سارک ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ پورے خطے کے لئے اہم ہے۔ اقتصادی سفارتکاری کے ذریعے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ہم علاقائی تعاون کو فروغ دے کر ہی عالمی سپلائی چین کا حصہ بن سکتے ہیں۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا بھارت آنے والے برسوں میں اپنی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کر لے گا۔امید ہے سارک ممالک آنے والے دنوں اور برسوں میں ترقی کے اہداف حاصل کر لیں گے۔انھوں نے کہا کہ 19واں سارک سمٹ اگلے سال پاکستان میں ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں خطے سے غربت اور جہالت کے خاتمے، لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے ، بیماریوں کے تدارک سمیت چیلنجز سے نمٹنے اور اہداف کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…