کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیوایم کارکنان کی طرف سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور ہنگامے کا ذمہ دار پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ہی قراردیدیا۔
ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماءحیدرعباس رضوی نے کہاکہ این اے 246متحدہ کا گڑھ ہے ، ہمیں کسی سے خطرہ نہیں ، عمران اسماعیل اوراُن کے ساتھی اچانک جناح گراﺅنڈ پہنچے ، متحدہ قومی موومنٹ اُن کی شرانگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔
حیدرعباس رضوی نے دعویٰ کیاکہ یادگارشہداءپر کھڑے ہوکر نازیبازبان استعمال کی گئی اورگراﺅنڈ کے چاروں طرف لگی الطاف حسین کی تصاویر کو غنڈہ عناصر نے پھاڑا،جس سے تحریک انصا ف کے عزائم سامنے آگئے ۔
حیدرعباس نے بتایاکہ کسی اور کی پریس کانفرنس شیڈول تھی لیکن زبردستی عمران اسماعیل نے پریس کلب میں ڈیرے ڈال لیے اور ذمہ داران کے روکنے پر برابھلاکہتے وہاں سے چلے گئے ۔
یادرہے کہ جب عمران اسماعیل جناح گراﺅنڈ پہنچے تو وہاں میڈیااور متحدہ کے کارکنان نے موجود تھے ، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے کیخلاف نعرہ بازی کی جس دوران عمران اسماعیل وہاں سے جانے لگے تو” نامعلوم “ افراد نے اُن کی گاڑی پر انڈے پھینکے اور بلے اور ڈنڈے مار کر گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تھے ۔
پی ٹی آئی رہنماءکی گاڑی کی توڑ پھوڑ، ایم کیوایم نے عمران اسماعیل کو ہی ذمہ دار قراردیدیا
31
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں