ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)یمن کی صورتحال پر سعودی حکام سے تبادلہ خیال کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام پر مشتمل وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ، وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں۔
راونگی سے قبل وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو تمام وسائل فراہم کریں گے۔سعودی عرب جانے والے وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض بھی شامل ہیں۔ وفد سعودی حکام سے یمن کی صورتحال اور سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق امور پر بات کرے گا۔ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو تمام وسائل فراہم کریں گے۔ پاکستان مسلم دنیا میں انتشار کے خاتمے کا خواہاں ہے ، انھوں نے کہا کہ امن اور اتحاد سے تنازع کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستانی وفد سعودی حکام سے ملاقات کے بعد کل وطن واپس پہنچے گا۔ اس وفد کی تشکیل اور روانگی کا اعلان ابتدائی طور پر گذشتہ ہفتے کیا گیا تھا تاہم عرب لیگ کے اجلاس کے نتائج آنے تک اس کی روانگی دو مرتبہ موخر کی گئی۔ حکومتِ پاکستان پہلے ہی سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہونے کی صورت میں ہر ممکن مدد دینے کا اعلان کر چکی ہے تاہم ابھی تک وہاں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…