اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ اسمبلی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس تاحال جاری ہے۔ اجلاس 23 اکتوبر سے شروع ہوا تھا جو کہ پارلیمانی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی کا جاری اجلاس تاریخ کا طویل ترین اجلاس بن گیا۔ 23 اکتوبر سے جاری اجلاس تاحال جاری ہے جو کہ پختونخواہ اسمبلی کی پارلیمانی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اجلاس کی طوالت کا سبب ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہے جب صوبائی وزیر مشتاق غنی سے پوچھا گیا کہ اجلاس اور کتنی طوالت اختیار کرے گا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا سبب سپیکر سے پوچھا جائے۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اجلاس کی مزید طوالت ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے منسلک ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے منتخب ہونے تک اجلاس جاری رہے گا۔