ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی سفیر اور عملے کا محصور پاکستانیوں کو یمن میں چھوڑ کر واپس آنا شرمناک ہے ، شیریں مزاری

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر اور عملے کا محصور پاکستانیوں کو یمن میں چھوڑ کر واپس آنا شرمناک ہے حالانکہ جنگ زدہ علاقے سے محصور شہریوں کو نکالنے کے بعد ہی سفارتی عملہ واپس اپنے ملک آتا ہے۔ منگل کے روز تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں یمن کی صورتحال میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئل ٹرمینل میں کام کرنے والے کو یمن میں سفیر تعینات کیا تھا پاکستانی سفیر اور عملے کا محصور پاکستانیوں کو جنگ زدہ ماحول میں چھوڑ کر ملک واپس آنا شرمناک ہے اور اب یمن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا سفارتی عملہ شہریوں کو نکالنے کے بعد ملک واپس آتا ہے لیکن ہمارے سفیر اور عملے نے اپنی جان بچانے کے لئے ہزاروں معصوم پاکستانیوں کو یمن میں چھوڑ کر بھاگ آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…