اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) اوگرا ذرائع کےمطابق وزارت تیل وگیس کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 66 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے۔ ہائی آکٹین کی قیمت 7 روپے 66 پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسےاور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ –