ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے اپنی فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاض(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے یمنی باغیوں کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لیے اپنی فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔’رائٹرز‘ نے ایک سئنیر پاکستانی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کو پاکستان نے پہلے ہی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا رکھی ہے اور بہت جلد پاکستان ’عرب اتحاد ‘کا حصہ بن جائے گا۔

اس سلسلے میں پاکستانی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں بدھ کے روز سعودی عرب کا دورہ کرے گا اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔خبر رساں ادارے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس وفد میں عسکری حکام بھی شامل ہوں گے۔ پاکستانی وفد سعودی عرب میں عسکری حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کرے گا اور تازہ ترین صورت حال پر بھی غور کرے گا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سےانکار کر دیا ہے۔

یمن میں باغیوں کی جانب سے ملک پر قبضہ کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمن کی مدد کرتے ہوئے باغیوں کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو فون کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اس جنگ میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…