جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

کراچی کی تباہی میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے، شیریں مزاری

datetime 30  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے قائد ایم کیوایم الطاف حسین پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اسٹیٹس کو جماعت ہے اورکراچی کی تباہی میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے۔ الطاف حسین نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ نائن زیرو آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں کمی کس بات کی طرف اشارہ ہے، وقت آ گیا ہے کہ الطاف حسین قوم کو حساب دیں۔

الطاف حسین کے قیادت چھوڑنے کا حالیہ اعلان واپس لینے پر شیریں مزاری نے کہا کہ الطاف حسین ہر تیسرے ہفتے قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطاف حسین ماؤں،بیٹیوں کیلئےشرمناک زبان استعمال کرتےہیں۔ صحافیوں اور تاجروں کو دھمکیاں دینا ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے،

شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ نائن زیروسےبھی پی ٹی آئی ہی الیکشن جیتےگی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی سےظلم کی رات کاخاتمہ ہونیوالاہے، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…