اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے تناسب سے وزراء4 کی تقرری سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے الجہاد ٹرسٹ کے وہاب الخیری کی جانب سے گزشتہ دور حکومت میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے تناسب سے وزراء4 کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئین کے آرٹیکل 92کے تحت وزراء کی تعداد سینٹ اور قومی اسمبلی کے مجموعی تعداد کی گیارہ فیصد سے زائد نہیں ہوسکتی لیکن اس کے باوجود کابینہ کے ارکان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔ عدالت عظمٰی نے درخواست غیر موثر ہونے کی بناء پر خارج کردی۔