ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی آپریشن، سندھ حکومت 10 ارب روپے کیلیے وفاق کو خط لکھے گی

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے کراچی ا پریشن کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے بقیہ10 ارب روپے کی رقم نہ ملنے پرایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت کو مکتوب ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے اس سلسلے میں پہلے بھی وفاقی حکومت کوایک خط لکھاگیاتھا جبکہ یہ معاملہ مختلف مواقع پروزیر اعظم نوازشریف سمیت کے سامنے بھی اٹھایا گیا ہے لیکن تاحال یہ رقم جاری نہیں کی گئی، حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کے دوران بھی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے یہ معاملہ اٹھایاتھا،وفاقی حکومت کی جانب سے وعدے کے مطابق رقم جاری کرنے میں تاخیرسے حکومت سندھ کے حلقوں میں اس تاثر کوتقویت مل رہی ہے کہ وفاقی حکومت شایدرقم کے شفاف طریقے سے خرچ ہونے پر شکوک شبہات رکھتی ہے اوروہ حکومت سندھ سے کچھ یقین دہانیاں چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب اس سلسلے میں وفاقی حکومت کولکھے جانے والے خط میں اس تاثر کی وضاحت لینے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…