لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اوربھارت کے کرکٹ میچز کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے اور ہر کوئی ان مقابلوں کو کھیل سے بڑھ کر ”زندگی اور موت“ کا میچ بھی کہتا ہے۔ دونوں ملکوں کے کھلاڑی بھی اس بات پر آمادہ ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف میچ جیتنے کو بڑے سے بڑا اعزاز جیتنے سے بھی زیادہ ضروری سمجھتے ہیں تاہم پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی بھارت کے خلاف میچ کے بارے میں جو خیالات رکھتے ہیں ان کے بارے میں جان کر آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔
2011ءمیں جب شاہد خان آفریدی ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو ان سے سوال پوچھا گیا کہ مستقبل میں بھارت کے خلاف مقابلوں کیلئے کس طرح کی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے۔ اس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ”مجھے یہاں کے لوگوں کی سوچ سمجھ نہیں آتی کہ کیوں ہم انڈیا کے اتنے خلاف ہیں اور اتنی نفرت کرتے ہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو ہمارے ہر گھر میں انڈیا کے ڈرامے چل رہے ہیں اور انڈیا کی فلمیں دیکھتی جاتی ہیں جبکہ ہماری شادیاں بھی انڈیا کے طور طریقوں سے ہوتی ہیں ۔ کرکٹ کو سپورٹ کی طرح ہی لینا چاہئے اور سپورٹ کرتے رہیں گے تو بڑی بڑی ٹیموں کو ہرائیں گے“۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی ایشیاءکپ میں بھارت کے خلاف 2 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو نہ صرف تاریخی جیت سے ہمکنار کر چکے ہیں بلکہ وہ خود بھی ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے لیکن ان کے خیالات اس کے بالکل برعکس ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے انڈیا ان کا دوسرا گھر ہے۔
آخر انڈیا سے ہم اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں , شاہد آفریدی
27
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں