لاہور (نیوز ڈیسک) جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے کہاہے کہ یمن کے حالات کو دانستہ خراب کیا گیا ہے، اسلامی ممالک کو حرمین کے دفاع کے لیے اکٹھے ہونا چاہیے۔
سعودی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے طورپرنکالی گئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کاکہناتھاکہ یمن کے حالات سعودی عرب کے گرد گھیراڈالنے کیلئے خراب کیے گئے ہیں ، سعودی عرب کے خلاف کسی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے عالم اسلام کو حرمین کے دفاع کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ سعودی عرب پر حملہ مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کو للکارنے کے مترادف ہے، پاکستان کے ہتھیار سعودی عرب کے دفاع میں استعمال ہوں گے۔اُن کاکہناتھاکہ حرمین کی حفاظت زندگی موت کا مسئلہ ہے اس کے دفاع کے لیے اپنے بیٹے تک قربان کر دیں گے۔ امیر جماعت الدعوة نے سعودی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر عربی میں بھی خطاب کیا۔
یمن کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے گئے ، حرمین شریفین کی حفاظت لازم ہے
27
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں