کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے 125 ہتھیاروں میں سے 20 ہتھیار معمہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی تعداد 125 تھی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے صرف 105 لائسنس وزارت داخلہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جن 20 ہتھیاروں کے لائسنس جمع نہیں کرائے گئے ان سے متعلق غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں ملزمان سے تفتیش کی جائے گی اور یہ پتہ چلایا جائے گا کہ یہ اسلحہ قانونی ہے یا غیر قانونی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بھی 125 چھوٹے بڑے ہتھیار فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔
نائن زیروپرچھاپے کی مزاحمت نہیں کی،تمام ملزموں کو نائن زیرو کے اطراف سے گرفتار کیا گیا
27
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں