اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان اور عارف علوي کا مبينہ آڈيوٹيپ منظرعام پر آنے کے بعد متحدہ قومي موومنٹ کے رہنماؤں کا ردعمل بھي سامنے آيا ہے، خالد مقبول صديقي نے فيصلہ عوام اور عدالت پر چھوڑا تو فاروق ستار نے اسے کپتان کا اخلاقي ديواليہ پن قرار ديا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کپتان کے کردار کا فیصلہ عوام اور عدلیہ مل کرکرے۔ ایم کیو ایم رہنماوں کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی قوت کا دعویٰ کرنے والے سیاسی قائدین کا طرز عمل افسوسناک ہے، انہیں عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا