بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

وہ دن دور نہیں جب تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا، وزیراعظم

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا ، وہ دن دور نہیں جب تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، وزیر اعظم نے کراچی میں پولیس بس پر بم حملے اور لورا لائی حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ وہ دن دور نہیں جب تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ اقدامات سے دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں کیا جا سکتا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں پولیس گاڑی پر بم دھماکے اور لورا لائی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کراچی میں پولیس بس پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ شہباز شریف نے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد اطلاف حسین نے بھی پولیس بس پر بم دھماکے پر اظہار مذمت کیا ہے ۔ الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہا پسند دہشتگرد قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی کراچی پولیس پر حملے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…