جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نوسرباز خاتون نے مظلوم بن کر پنجاب حکومت سے ایک لاکھ روپے اینٹھ لیے

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)بیماری کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت سے غریب خاندان کی نوسر باز چالیس سالہ شازیہ اعجاز ایک لاکھ روپے نشے میں اڑا گئی ۔نشے اور عیاشی کیلئے والدین کی طرف سے رقم نہ ملنے پر خود کو زخمی کر کے مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت پہنچ گئی ۔مقامی اخبار روزنامہ خبریںکے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس چڑڑ گاﺅں کی رہائشی شازیہ اعجاز کی چال چلن کے باعث پہلی شادی میں ناکامی پر کاظم نامی شخص نے دوسری شادی کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی ۔شازیہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ والدین اسے قحبہ خانے چلانے پر مجبو ر کرتے ہیں ۔تحقیقات میں اہل علاقہ اور والدین سے معلومات حاصل کرنے بعد تحریر کیا گیاہے ۔متاثرہ خاتون شازیہ اعجاز کے مطابق میری ماں ،بھائیوں اور بھابی نے مجھے جلایا ہے ،میراوالد وفات پاچکے ہیں ،میری ماں ظالم ہے اور گھر میں جادو ٹونا کرتی ہے اور قحبہ خانہ بھی بنا رکھاہے ۔جس پر مجھے زبر دستی بٹھا نا چاہتے ہیں اور مجھے باند ھ کر مارا پیٹا جاتاہے ۔گھر والوں نے تین بار زندہ جلانے کی کوشش بھی کی۔
ان واقعات کے بعد موقع پا کر گھر سے بھاگ گئی ۔دو سال قبل میں ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کے ھر کے باہر بیٹھ گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے مجھے ایک لاکھ روپے بطور ماداد دی تھی ۔متاثرہ خاتو نے یہ بھی الزام لگایا کہ بیدیاں روڈ پر واقع میو کے ڈیرے پر زبردستی رکھا گیا ۔جب متاثر ہ خاتون کی طر ف سے اس کے گھروالوں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات مکمل کیں جس میں میں شازیہ کی ماں فرخندہ بی بی اور دیگر گھر والوں سمیت اہل علاقہ کے معززین سے معلوم کیا تو حالات اس کے برعکس نکلے ۔شازیہ کی ماں نے بتایا کہ شازیہ اعجاز ذہنی مریضہ ہے اور عرصہ دس سالوں سے گھر سے بھاگی ہوئی ہیں ۔نفسیاتی مریضہ ہونے کی وجہ سے اس نے ہمیں بدنام کرنا اور بلیک میل کرنا شروع کر رکھاہے ۔ہم غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور شازیہ پیسوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر ہمیں بدنام کر رہی ہے اس سے قبل شازیہ نے مختلف تھانوں میںہمارے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے درخواستیں دے رکھی ہیں ۔تھانے والے طلب کرتے ہیں لیکن جب ہماری طرف سے سارا ماجراہ بیان جاتاہے تو اسے برابھلا کہہ کر شازیہ کو وہاں سے بھگادیتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…