لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف حکومت کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں حکومت نے اس معاملے پر کسی سے کوئی مشاورت نہیں کی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی سے مشاورت کیے بغیر اتنابڑا قدم اٹھایاحکومت کو اس جنگ میں فریق نہیں بننا چاہیے ہم امریکی جنگ سے پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب والے ہمارے دوست ہیںتو ایران والے بھی ہمسائے ہیں ہم اپنے لیے کوئی اور محاذ نہیں کھول سکتے ہیں اس لیے حکومت کو اس جنگ میں فریق بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ جو ڈیشل کمیشن پر سب کچھ طے تھا اب اگر حکومت پیچھے ہٹے کی تو حکو مت چلانامشکل کر دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کیلئے تمام مسائل پر متفق ہوئے تھے حکومت سب کچھ مان گئی تھی اب وہ ایم او یو تبدیل کرنا چاہتی ہے لیکن اگر حکومت اب پیچھے ہٹی تو ہم سڑکوںپر ہونگیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکو مت کی ہر بات مانی مگر اب اگر حکومت نے کچھ تبدیل کرنے کی کوشش کی تو ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کہ سوا کوئی چارا نہیں ہوگا۔