جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی آپریشن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکے دکھانے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عملی اقدام کرنا پڑتے ہیں، مہنگائی پر کافی حدتک قابو پالیا، کراچی ا پریشن پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی ا ئی) کے اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ کراچی ا پریشن کسی خاص سیاسی جماعت یافرقے کے خلاف ہے نہ اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مجرموں کے خلاف ہرصورت کارروائی ہوگی۔ ا پریشن ضرب عضب میں فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس پرفوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک کودہشت گردی کی لعنت سے ہرصورت نجات دلائیں گے۔ اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ا ج حالات بہترہوئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کوبراہ راست فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔
ا ج ملک کی نصف ا بادی خط غربت سے اوپرزندگی بسر کررہی ہے۔ پاکستان کی خدمت کوذریعہ نجات سمجھتے ہیں۔ انھوں نے سابق صدرمشرف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مکے دکھانے والوں نے دباو کے نتیجے میں گھٹنے ٹیک دیے تھے او رملکی معیشت تباہ ہوگئی تھی۔ حکومت نے ادائیگیوں کانظام بہتر بنایا ہے اورہر 6ماہ بعد ادائیگی کی جارہی ہیں۔ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں رکھیں گے۔ چین سے 4ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ 2017کے ا خرتک بجلی کابحران بھی ختم ہوجائے گا۔یکم جولائی2015 سے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈنمبر ہی این ٹی این تصورکیاجائے گا۔ بجٹ میں 200 سے 225ارب روپے کے اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔ سیکیورٹی پر 45ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ سیکیورٹی اپ گریڈیشن پر مزید 50ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے 10لاکھ سے کم مالیت کے 26ہزار ریفنڈز نمٹادیے گئے اور اب 10 سے 15 اور 15سے 20لاکھ روپے تک کے ریفنڈز کو نمٹایا جائے گا۔ قوم کواگلے 3برس میں ا?ج سے بہت بہتر پاکستان دیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…