جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

‘پھانسی سے قبل ویڈیو کا معاملہ اب ’حل نہیں ہو گا

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان (نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی مچھ جیل میں پھانسی کے منتظر صولت مرزا کے ایک ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ کے بارے میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکشن واپس لیا گیا ہے۔

مچھ جیل میں صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کا نوٹیفیکیشن منگل کو جاری کیا گیا تھا۔

اس نوٹیفیکیشن کے مطابق انسپیکٹر جنرل محکمۂ جیل خانہ جات حکومت بلوچستان کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیٹی کو اس بات کی تحقیقات کرنی تھی کہ آیا اس بیان کی ریکارڈنگ مچھ جیل میں ہوئی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ مچھ جیل کے حکام نے اس ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ کے بارے میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ یہ ریکارڈنگ مچھ جیل میں نہیں ہوئی۔ صوبائی محکمۂ داخلہ کے حکام کے مطابق کمیٹی کو ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو دینی تھی لیکن بدھ کے روز تحقیقاتی کمیٹی کے نوٹیفیکشن کو سرے سے واپس ہی لیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ چونکہ صولت مرزا کے عدالت سے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور یکم اپریل کو ان کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد ہونا ہے اس لیے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ کے حوالے سے حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعض آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق سزائے موت کے کسی قیدی کا بیان ریکارڈ کر نا غیر قانونی اقدام تھا۔

صولت مرزا کی پھانسی سے چند گھنٹے قبل منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت جماعت کی اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم گورنر سندھ عشرت العباد کے ذریعے اپنے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو تحفظ دیتی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور تنظیم کے رہنماؤں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انھیں جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا۔ الطاف حسین نے اس ویڈیو کے اجرا کے لیے پاکستانی ایجنسیوں کو موردِ الزام ٹھہرایا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا پر کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد اُن کے گارڈ اور ڈرائیور کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…