ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی , بہترین خیبر پختون خواہ بھی بنائیں گے

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ آپ نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو میں نیا خیبر پختون خواہ دیکھنا چاہتاہوں ،نئے پاکستان کی بنیاد تو ہم رکھ رہے ہیں اور بہترین خیبر پختون خواہ بھی بنائیں گے ۔وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو بنے ہوئے دو سال ہونے کو ہیں لیکن کے پی کے میں نئے پاکستان کی کوئی جھلک نظر آئی ۔نواز شریف کا کہناتھاکہ انہوں نے کبھی بھی کسی خلاف گندی زبان استعمال نہیں کی ،بہتان نہیں لگایا ہمیشہ صرف ملک اور عوام کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سب کو پتہ ہے نوازشریف جب بھی کوئی بات کرتاہے تو پوری کرتاہے ،سالوں سے لواری ٹنل نہیں بن سکی لیکن وعدہ کرتاہوں کہ ہم بنائیں گے لواری ٹنل ۔
انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ووٹوں میں زیادہ فرق نہیں تھا ہم نے 8لاکھ ووٹ لیے اور پی ٹی آئی نے 10لاکھ 39ہزار ووٹ حاصل کیے ۔نوازشریف نے کہاکہ ہم ایک چاروں صوبوں کے لوگوں کو قریب لے کر آئیں گے تمام لوگو ایک دوسرے کے دلوں میں بسیں گے، سندھ خیبرپختون خواہ کے دل میں ،کے پی کے پنجاب کے دل میں اور پنجاب بلوچستان کے دل میں بسیں ہے ۔ان کا کہناتھاکہ لوگ جلد ہی پشاور سے کراچی موٹروے پر سفر کرنا پسند کریں گے اور پورے کے پی کے میں ایکسپریس ہائی وے کا جال بچھا دیں گے ۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے اور نوازشریف نے یہ کہہ کر اپنی تقریر کا اختتام کیا کہ وہ آئندہ کی تقریر آپ کے علاقوں میں آکر کر یںگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…