اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نئے پاکستان کی بات کرنے والے نیا خیبر پختونخوا تک نہیں بنا سکے، وزیر اعظم

datetime 26  مارچ‬‮  2015 |

پشاور (نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کی بات کرنے والے 2 سال گزرنے کے باوجود صوبے کو نیا نہیں بنا سکے تاہم ہم نیا خیبر پختونخوا نہیں بلکہ بہترین خیبر پختونخوا بنائیں گے۔پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا مسلم لیگیوں کا مرکز رہا ہے لیکن ہم نے جس کے پاس زیادہ ووٹ تھے انھیں کہا کہ حکومت بنائیں، مسلم لیگ (ن) نے پشاور سے 8 لاکھ 56 ہزار ووٹ لئے اور جن کی حکومت ہے انھوں نے 10 لاکھ 39 ہزار ووٹ لیے، وہ بار بار کہتے ہیں ہم نیا پاکستان بنائیں گے لیکن حکومت کو 2 سال گزرنے کے باوجود صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ ہم نیا خیبر پختونخوا نہیں بلکہ بہترین خیبر پختونخوا بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی کام کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، ہمارے بعد کوئی نیا موٹروے نہیں بنایا گیا لیکن ہم نے لاہور سے پشاور تک موٹروے بنایا جب کہ کراچی لاہور موٹروے بننے کے بعد لوگ گاڑی پر کراچی جانے کو ترجیح دیں گے اور لوگوں کے دل ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، لواری ٹنل پر بھی کام جاری ہے جو اگلے 2 سال میں مکمل ہوجائے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور ہم نے ان کی کمر توڑ دی ہے، فرقہ واریت کے نام پر قتل کرنے والوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، ہم پاکستان کو ایک پْرامن ملک بنائیں گے اور دہشت گردی نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی۔اس سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تاثر دنیا میں بہتر ہو رہا ہے اور ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے جس کا اعتراف دنیا بھر میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ اور کراچی اپریشن ہم نے شروع کیا جب کہ بجلی اور گیس کے بحران کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی دن رات کام کر رہے ہیں جس کے اچھے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…