کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن عامر خان نے رینجرز نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میں ایم کیو ایم میں شمولیت کے بعد جرائم میں ملوث ہوا۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں اینکر پرسن مبشر لقمان کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ عامر خان نے رینجرز کو دیئے گئے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ زمینوں پر قبضے کے علاوہ لسانی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ لانڈھی سیکٹر کے اور لوگ بھی مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کارکن برطانیہ جاتے ہوئے اپنے ساتھ 5ہزازپاونڈ لیکر جاتا ہے جو الطاف حسین کو دیئے جاتے تھے اور عمران فاروق کو بھی پارٹی نے ہی قتل کروایا۔عامر خان نے جج کو کہا ہے کہ وہ ضمانت پر نہیں جانا چاہتے کیو نکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔مبشر لقمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس کی ٹیم صولت مرزا سے ملنا چاہتی ہے اور وہ اس سے ملنے کیلئے اگلے ہفتے پاکستان آرہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں