بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2015 پاکستان میں الیکشن کا سال ہے، عمران خان

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2015 پاکستان میں نئے انتخابات کا سال ہے جو صاف و شفاف انداز میں ہوں گے۔ انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جس نے الیکشن جیتا اس نے بھی اعتراف کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی 126 دن کا دھرنا نہ دیتی تو یہ کمیشن آج نہیں بن سکتا تھا اور یہ کامیابی سڑکوں پر عوامی احتجاج کی بدولت ملی جس نے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس جو ثبوت ہیں وہ اب جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے اور جو فیصلہ آئے گا اسے ہم قبول کریں گے۔انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق کو ایک بڑا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن کے پاس تمام اختیارات ہوں گے جو ہر زاوrیے سے تفتیش کرے گا اور کسی بھی متعلقہ شخص کو طلب کرکے اس سے ثبوت مانگ سکتا ہے جن میں ریٹرننگ آفیسرز، پولیس اہلکار اور ایجنسیوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔این اے 122 کے چار حلقوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پی پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ان حلقوں کے نتائج سامنے آجائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ کمیشن کے قیام تک ان میں سے تین پر ٹرائیبونل ہی اپنا فیصلہ سنا دے۔ان کاکہنا تھا کہ یہ اب واضح ہوگیا ہے کہ این اے 122 میں دھاندلی کی گئی اور اسی لیے ہم اس معاملیکو اب نادرا تک لیکرگئے ہیں تاکہ جو حقائق سامنے آسکیں اور امید ہے تین یا چار ہفتوں میں اس کا فیصلہ آجائے گا جو سب کو قبول کرنا پڑے گا۔عمران خان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کہ کیا اب وہ قومی اسمبلی میں واپس چلے جائیں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں قیام ہوتا اس وقت تک اسمبلی میں واپس نہیں جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے کہ اور کور کمیٹی کے اجلاس میں اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا اسمبلی میں واپس جانا چاہیے یا نہیں۔ کراچی کا مستقبل اچھا نظر رہا ہے
کراچی کے حالات پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہا تھا کہ انہیں شہر کا مستقبل اب بہت اچھا نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا لوگ اب تنگ آچکے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ملک آگے کی طرف گامزن ہو اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب کراچی میں امن قائم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک شہر میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، امن قائم نہیں ہوسکتا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں پرویز مشرف اور پی پی پی کی حکومت نے ہمیشہ متحدہ کے خلاف کارروائی نہیں کی اور یہ چاہیے تو جو کچھ آج ہو رہا ہے اس وقت بھی ممکن تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…