بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

٢٠١٥تبدیلی کا سال ہے ‘ کرپٹ حکمرانوں چوریوں کیلئے باریاں لیتے تھے، عمران خان

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 2015ء تبدیلی کا سال ہے ‘ کرپٹ حکمران چوریوں کیلئے باریاں لیتے تھے اب ذہن میں تبدیلی آ گئی ہے ‘ اب زمین پر بھی تبدیلی آئے گی ‘ اصل تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے بعد آئے گی‘ جب لوگوں کے فیصلے پرویز خٹک یا عمران خان نہیں وہ خود کریں گے ‘کسی کو مسلح گروپ رکھنے کی اجازت نہیں‘ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا تھاکہ سب برابر ہیں چاہے حکومت کا حصہ ہو یا اپوزیشن کا‘کھیلوں کا ایسا نظام لاؤنگا کوئی شکست نہیں دے سکے گا ‘ دنیا کے کھلاڑی جب ریٹائر ہونے کی عمر میں ہوتے ہیں پاکستانی کھیلنا شروع کرتے ہیں ۔ وہ ہفتہ کو بکاخیل کیمپ میں متاثرین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔126 دن کے دھرنے کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔ 1970ء کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی اب جوڈیشل کمیشن سے پہلی بار دھاندلی کی تحقیقات ہوں گی ۔ اب ایک اسلامی اور فلاحی پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے حکمران وں نے اپنا سارا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے عوام کو انصاف نہیں دیتے یہ لوگ اسلامی نہیں ہیں ہمارے نبی نے تو عدل اور انصاف پر معاشرہ بنایا تھا۔ اگر یہ حکمران اسلامی ہیں تو اپنا پیسہ باہر سے ملک میں لے کر آئیں اور دوسرو ں کو سرمایہ کاری کا کہنے کی بجائے خود سرمایہ کاری کریں۔ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران چوری کیلئے باریاں لیتے ہیں اب 2015ء تبدیلی کا سال ہے جن لوگوں میں شعور ہوتا ہے وہ تعلیم اور انصاف مانگتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آ چکی ہے یہاں پر سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ٹمبر مافیا کے خلاف مہم عروج پر ہے۔ ہسپتالوں کی حالت بھی بدل رہے ہیں۔ پولیس کا نظام تمام صو بوں سے بہتر ہے لیکن اصل تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے بعد آئے گی۔ جب لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے ان کے فیصلے پرویز خٹک یا عمران خان نہیں کریں گے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ عوام کرکٹ کی وجہ سے بہت مایوس ہے ہم دنیا کا بہترین کھیلوں کا نظام پاکستان میں لے کر آئیں گے او رہر یونین کونسل کی سطح تک گراؤنڈ بنائیں گے۔ پاکستان میں مصباح الحق نے 34 سال کی عمر میں کھیلنا شروع کیا۔ عرفان 7 فٹ لمبا ہے اس نے 32 سال کی عمر میں کھیلا۔ دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے ریٹائر منٹ کا جب وقت ہوتا ہے پاکستانی اس ٹائم کھیلنا شروع کرتے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…