ایان علی،جیل کی ملکہ

21  مارچ‬‮  2015

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والی سپر ماڈل ایان علی اڈیالہ جیل میں ملکہ کی طرح رہ رہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کی ایک وارڈرہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایان علی کو جیل میں ملکہ کی طرح رکھا گیا ہے اور ان سے ملنا دور کی بات کوئی ان کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھ سکتا ۔ وارڈرہ نے بتایا کہ ایان کو فیمیل بیرک نمبر 2 وی آئی پی روم میں رکھا گیا ہے اور وارڈرہ کا کہنا تھا کہ سپر ماڈل کے لئے دو خواتین کو ان کی خدمت پر معمور رکھا گیا ہے ایان کے کمرے میں ٹی وی سیٹ اور ریفریجریٹر ہے اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو موبائل فون کی اجازت نہ ہونے کے باوجود ماڈل کو وائر لیس سیٹ دیا گیا ہے جیل کے عام قیدیوں کے رشتہ دار سے ملاقات کے لئے گیٹ نمبر تھری استعمال ہوتا ہے جکبہ آیان کے لئے جیل حکام کے زیر استعمال گیٹ نمبر 5 استعمال ہوتا ہے جبکہ ان سے ملنے کے لئے آنے والوں کا خصوصی استقبال کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ آفس یا پھر کانفرنس روم میں بٹھایا جاتا ہے جبکہ خواتین ملاقاتیوں کو اندر آیان کے کمرے میں ہی بھیج دیا جاتا ہے ۔ اور وارڈرہ نے بتایا کہ دو روز قبل سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی خلیل ملک بھی ماڈل سے ملنے آئے اور آدھے گھنٹے تک اس کے ساتھ ان کے کمرے میں موجود رہے ۔ وارڈرہ نے بتایا کہ اداکارہ کو منزل واٹر ، تازہ جوس اور مزیدار کھانے دیے جاتے ہیں جبکہ پہننے کے لئے انہیں ہر روز نیا سوٹ دیا جاتا ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…