پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مانسہرہ میں جیپ کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں گرنے سے 6 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعے کو ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ سے سنگڑ جانے والی جیپ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور کھائی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ہلاک شدگان کی لاشیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو مانسہرہ کے شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔بعد ازاں ایک زخمی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کار میں سوار خاندان، عمرے کی ادائیگی کرکے آنے والے نواز نامی ایک شخص کو ایئرپورٹ سے لے کر واپس گھر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔دشوارگزار پہاڑی علاقے اور گہری کھائیوں کے باعث مانسہرہ اور گردو نواح میں اکثر اوقات تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…