اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

خوشخبری،پاکستان کی سمندری حدود بڑھ گئیں

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان سمندری حدود بڑھانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کا کانٹینینٹل شیلف بڑھانے کامطالبہ منظور کرلیا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں 50ہزار مربع کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافے کا مطالبہ منظور کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود بڑھنے سے ملک کے وسائل میں اضافہ ہوگا۔بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 200 سے 350 ناٹیکل میل تک حدود بڑھانے کا دعویٰ کیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ 2005 میں شروع کیا گیا، سمندری حدود میں اضافے کامنصوبہ پاکستان بحریہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈرو گرافی نے شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ وفاقی وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سرپرستی میں مشترکہ طور پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد وسائل پر پاکستان کا مکمل اختیار حاصل کرنا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…