جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ میں گورنر راج کی خبریں ‘ تردید بھی سامنے آگئی

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں جب کہ حکومت نے اپنے کسی بھی دور میں کسی بھی مجرم کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پھانسی سے قبل صولت مرزا کا بیان سنسنی خیز اور باعث تشویش ہے لیکن میں واضح کردوں کہ سندھ حکومت نے کسی بھی دور میں کسی بھی مجرم کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی، اگر ہم مجرمان کو سہولت فراہم کر رہے ہوتے تو صولت مرزا اور اجمل پہاڑی کو کراچی سے دور جیل منتقل نہیں کیا جاتا جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنے اوپر لگائے الزامات کا خود جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت رہی جیلوں میں سرچ آپریشن ہوئے جن میں مجرمان سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے جب کہ جیلوں میں جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن گزشتہ دور میں بھی کیا گیا اور ایم کیو ایم جب حکومت میں تھی تب بھی آپریشن ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن ہوا لیکن ہم نے اس میں مداخلت نہیں کی کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہیں اور رینجرز اور پولیس کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…