اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز کی تصدیق

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی ادارہ صحت کی پولیو وائرلوجی لیبارٹری میں مزید دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں برس ان کی تعداد اٹھارہ تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ کیسز فاٹا اور سندھ میں سامنے آئے ہیں۔یہ نئے کیسز موسم سرما میں رپورٹ ہوئے ہیں حالانکہ ان ایام میں پولیو وائرس عام طور پر کم درجہ حرارت کی بناء4 پر کم متحرک ہوتا ہے۔لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق پہلا واقعہ سندھ کے ضلع سکھر کے چوہان گاؤں کے رہائشی اٹھارہ ماہ کے بچے عذیر حسین میں رپورٹ ہوا ہے۔بچے کے والدین نے بتایا کہ لڑکے کو کم از کم نو بار پولیو ویکسین پلائی گئی تھی۔زندگی بھر کے لیے معذور بنادینے والے اس مرض کا شکار بننے والی دوسری بچی ریشم ولد حمید گل ہے۔لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق سولہ ماہ کی یہ بچی خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کی رہائشی ہے۔
اس کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو تین بار معمول کی مہموں کے دوران انسداد پولیو ویکسین پلائی گئی۔رواں برس اب تک سات پولیو کیسز خیبرپختونخوا، چھ فاٹا، تین سندھ اور دو بلوچستان میں سامنے آئے ہیں، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں پاکستان پر عائد عالمی سفری پابندیوں کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…