اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکا میاب تجربہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکا میاب تجربہ کیا ہے ۔میزائل 2750کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔بیلسٹک میزائل جوہری اورروایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کامیاب تجربے پر صدر اور وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے