اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ابھی ملتوی کردیا گیا ہے لیکن بہت جلد روسی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو اس دورے کی دعوت دے رکھی ہے اس لئے وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے تین روزہ تھنک ٹینک سے خطاب اوربعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے،پڑوسی ملک جب چاہے سیکرٹری خارجہ کو نئی دہلی بھیجنے کے لئے تیار ہیں،آئندہ برس سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے نریندر مودی کی پاکستان آمد کا امکان ہے